کورونا وائرس! کھاریاں شہر کے تمام میڈیکل سٹورز سے ماسک اور سینیٹائزرغائب، عوام دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور

منگل 17 مارچ 2020 19:17

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) کورونا وائرس! کھاریاں شہر کے تمام میڈیکل سٹورز سے ماسک اور سینیٹائزرغائب۔ عوام دردر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہو گئے۔ عوامی شکایات پر اے سی کھاریاں کی زیر قیادت انتظامیہ کی چیکنگ شروع۔ ناجائز منافع خوری کے مرتکب میڈیکل سٹورکے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا سلسلہ بھی جاری۔

(جاری ہے)

میڈیکل سٹوروں کے باہر باقاعدہ طور پر لکھ کر لگایا گیا ہے کہ ماسک دستیاب ہے مگر اندر جانے پر ملازمین یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ماسک ختم ہو گئے ہیں جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 5روپے میں فروخت ہونے والا ماسک مخصوص افراد کو 30سی50روپے میں خفیہ طور پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 100روپے میں فروخت ہونے والا سینیٹائزربھی اسی طرح 300سے 500روپے میںبلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل سٹوروں پر ماسک اور سینیٹائزرکی وافر مقدار میں فراہمی اور ارزاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں