پولیو مہم کے پہلے تین دن 4لاکھ8ہزار275بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے ہیں،انور جپہ

جن علاقوں میں پولیو ٹیم نہیں پہنچیں والدین ایمرجنسی نمبر 0539260105پر کال کر سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 1 اپریل 2021 17:21

پولیو مہم کے پہلے تین دن 4لاکھ8ہزار275بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے ہیں،انور جپہ
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے تین دن کے دوران 4لاکھ8ہزار275بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا دیے گئے ہیں، جن علاقوں میں پولیو ٹیم نہیں پہنچیں والدین ایمرجنسی نمبر 0539260105پر کال کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر ذاکر علی رانا بھی موجو د تھے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے چار لاکھ 42ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس دوران انسداد پولیو ٹیموں، ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کے ارکان نے بھرپور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیے اورگھر وں، بھٹہ خشت، جھونپڑیوں سمیت ہر جگہ جاکر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انسدا د پولیو ٹیموں کو 3لاکھ68ہزار بچے گھروں میں دستیاب ہوئے جبکہ باقی بچوں کو دوبارہ تلاش کرکے قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اور انسداد پولیو ٹیموں کے ممبران اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھیں، ملک سے پولیو کے خاتمے کے مشن کی تکمیل، ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کیساتھ یقینی بنایا جائے کہ ضلع گجرات میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچا کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں