کھاریاں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون،2منشیات فروش اور 2ناجائز اسلحہ بردار گرفتار،چرس اور پسٹل برآمد

بدھ 26 مئی 2021 00:32

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) پولیس تھانہ صدر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2منشیات فروش اور 2ناجائز اسلحہ بردار گرفتارکر کے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور 2عدد پسٹل برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی لالہ موسی میاں افضال شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات SIراجہ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ ملزمان 1۔ نوید احمد ولد الف خاں سکنہ جسوکی سی1250 گرام چرس 2۔صفدرحسین شاہ عرف ببو شاہ ولد خاد م حسین سکنہ معین الدین پور سی180 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ کریک ڈاون کے دوران 2ناجائز اسلحہ بردار 1۔مدثر ولد شبیر حسین سکنہ علی پور شرقی 2۔ نعمان ولد افتخار سکنہ محلہ سلطان آباد کو بھی گرفتار کر لیا۔ہر دو کس ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بورمعہ روند بھی برآمد کر لیے۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں