کھاریاں،قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ساجد عرف ساجو پولیس مقابلہ میں ہلاک

بدھ 26 مئی 2021 21:46

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) قتل، اقدام قتل، ڈکیتی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ساجد عرف ساجو پولیس مقابلہ میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ رندھیر ڈنگہ روڈ کے قریب 3 مسلح ڈاکو ڈکیتی کر رہے ہیں اور انہوں نے دو شہریوں سے دوران ڈکیتی موٹر سائیکل اور نقدی چھین لئے ہیں. ایس اطلاع پر ایس ایچ او ڈنگہ فراصت چٹھہ اپنی نفری کے ہمراہ فوری موقعہ کے لیے روانہ ہوئے تو اس دوران راستے میں رندھیر کے قریب ڈاکؤں سے پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا،ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس پارٹی نے اپنی اپنی پوزیشن سنبھال لی اور اپنے دفاع میں اکا دکا فائر بھی کیے۔

تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا توایک ڈاکو جس کی شناخت ساجد عرف ساجو سکنہ بدھوال کے نام سے ہوئی, ہلاک ہوا پڑا تھا جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کو فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کے پاس ایک سیاہ جھولا اور ایک کلاشنکوف پڑی ہوئی تھی اور تھوڑے فاصلے پر مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہواجبکہ بقیہ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا ہے جو کہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،چوری جیسی دو درجن کے قریب سنگین وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں