کھاریاں ،منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،شراب بر آمد،دو ملزمان گرفتار

اتوار 30 مئی 2021 00:30

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) پولیس تھانہ لاری اڈا نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے د و ملزمان گرفتار کر کے شراب بر آمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIبشارت احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے دو ملزمان 1۔

اصغر ولد دانیل 2۔ نعیم ولد اصغر سکنائے دیہہ بانٹھ جو کہ شراب کشید کرنے میں مصروف تھے کو قابو کرکے موقع سے شراب کی چالوبھٹی سمیت 5بوتل شراب تیار شد، ایک عدد ڈرمی لعن 20لیٹربرآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں