کھاریاں،مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائیاں ،06سال سے روپوش ڈکیتی واردات میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

بدھ 2 جون 2021 23:58

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری،تھانہ اے ڈویژن پولیس نے عرصہ 06سال سے روپوش ڈکیتی واردات میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عمرسلامت کی زیر قیادت پولیس کی ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی پرویز گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن فرزانہ کوثر اوران کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ مجرم اشتہاری زین ولد غفور سکنہ گکھڑ عرصہ06سال سے روپوش تھا۔ جس نے 2015 میں اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر دوکاندار کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی اور بعد ازاں روپوش ہوگیا ۔جسے پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور بہترین حکمت عملی سے گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں