گجرات ایک پر امن ضلع ، مثالی امن کی فضا قائم رکھنے میں علما کرام کا کردار بڑا اہم ہے،مہتاب وسیم اظہر

عید میلادالنبی کے موقع پر سکیورٹی سمیت جامع انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، علما کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ضلع گجرات ہمیشہ کی طرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ ثابت ہوگا،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:44

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ گجرات ایک پر امن ضلع ہے، مثالی امن کی فضا قائم رکھنے میں علما کرام کا کردار بڑا اہم ہے،ماہ ربیع الاول کے دوران خصوصا عید میلادالنبی کیموقع پر سکیورٹی سمیت جامع انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، علما کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ضلع گجرات ہمیشہ کی طرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی،پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، قاری ضیا الرحمان،، خادم علی خادم، منور کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران انتظامیہ اور پولیس کو ضلعی امن کمیٹی کے ممبران خصوصا علما کرام کے درمیان مثالی ورکنگ ریلشن شپ اور بھرپور تعاون کی بدولت ضلع بھر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل کنٹرول میں رکھنے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے تقریبات کے موقع پر بھی اتحاد بین المسلمین کی اسی روایت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران باالخصوص بارہ ربیع الاول کو میلادالنبی کے جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان وضع کر لیا گیا ہے،شرکا کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی،جلوس کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک، روشنی کے انتظامات کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اجلاس میں شریک علما کرام و ممبران صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، قاری الطاف الرحمان، قاری ضیا الرحمان، پروفیسر سید سرفراز جعفری، خادم علی خادم، منور کھوکھر، الطاف عباس کاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات میں اتحاد بین المسلین کی فضا برقراررکھنے کیلئے علما کرام و ضلعی امن کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں