کھاریاں‘جنسی درندوں کی ستائی لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی

اتوار 28 نومبر 2021 12:20

کھاریاں‘جنسی درندوں کی ستائی لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) جنسی درندوں کی ستائی لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی،زخمی حالت میں موت کی دعائیں مانگتی رہی۔۔۔گزشتہ رات جی ٹی روڈ کھاریاں لاری اڈہ کے قریب چلتی گاڑی سے لڑکی نے چھلانگ لگادی۔مقامی لوگوں کی موجودگی کے باعث گاڑی میں سوار تمام افراد فوراً وہاں سے فرار ہو گئے۔لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیاجہاں اٴْس کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ لڑکی ناصرف شدید زخمی ہے بلکہ اسے کوئی نشہ آور چیز بھی دی گئی ہے۔زخمی لڑکی نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنا نام "صنم'بتایا ہے۔ لڑکی کا کہناہے کہ سات سال کی عمر میں اس کی والدہ فوت ہو گئی جبکہ والد چھوڑ گیا،اٴْس کے بعد کسی رشتہ دار نے اِسے کہیں فروخت کر دیا جہاں اس سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جاتاہے۔ اس وقت بھی اِس کا جنسی استحصال اور تشدد کیا گیا تھا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں