تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ اقبال کالونی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک درندہ گرفتار

اتوار 5 دسمبر 2021 13:15

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ اقبال کالونی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک درندہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 02دسمبر تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ محلہ اقبال کالونی میں ایک زیر تعمیر مکان سے ایک کمسن بچے کی نعش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ امتیاز،ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں SIعدنان احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے جبکہ ڈی پی او گجرات عمر سلامت بھی ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

کرائم سین یونٹ اور PFSAکی ٹیموں کی مدد سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی جلالپور جٹاں میں مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر معصوم بچے کے سفاکانہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدائیت جاری کی۔

خصوصی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو 24گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کفایت علی عرف جانی ولد لیاقت علی سکنہ محلہ اقبال کالونی جلالپور جٹاں نے دوران انیٹروگیشن انکشاف کیا کہ میں نے بچے کو ٹیوشن سے گھر واپس جاتے ہوئے بھلا پھسلاکر نشہ آور چیز کھلا دی اور محلہ میں واقع زیر تعمیر مکان میں لے گیا جہاں پہلے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا چونکہ مقتول محلہ دار ہونے کے ناطے مجھے جانتا تھا لہذا اپنا جرم چھپانے کے لئے اس کا گلا دبا کر موت کر گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔…

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں