کھاریاں، ضلع بھر کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیاگیا

پرائس مجسٹریٹس مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ،اوور چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

جمعہ 14 جنوری 2022 16:26

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاہے کہ ضلع بھر کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخون پر عملدرآمد یقینی بنائیں نیز اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی طرف سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت1100روپے، چینی کی قیمت90روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، بناسپتی گھی کی فی کلو گرام قیمت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ہوگی، سپر باسمتی چاول 130روپے،، دال چنا باریک 144 روپے کلو، دال چنا موٹی 150روپے کلو، دال مسور موٹی 200روپے کلو، دال ماش دھلی ہوئی 255روپے کلو،دال مونگ دھلی 140 روپے،کالے چنے (موٹی)145روپے کلو، سفید چنے کینڈا200روپے کلو،بیسن 150روپے کلو، سرخ مرچ پرنٹ شدہ قیمت کے مطابق، 100گرام روٹی 7 روپے، نان 12روپے، چھوٹا گوشت 900روپے کلو، بڑا گوشت 450 روپے کلو، دودھ 90روپے لٹر، دہی 100 روپے کلو، چکن اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت متعلقہ مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں