کھاریاں ،نومولودبچہ اغوا کرنے والی خاتون سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے شناخت، پولیس نے گرفتار کر لیا

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:55

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے لیبر وارڈ سے چند گھنٹے قبل پیدا ہونے والا نومولودبچہ اغوا کرنے والی خاتون سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے شناخت، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بتایا کہ مہمدہ کی رہائشی خاتون نسرین بی بی زوجہ فضل عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم چند گھنٹے بعد ہی وارڈ سے بچہ اچانک غائب ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈی پی او عمر سلامت کو مطلع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی سٹی محمد پرویز کی قیادت میں پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی زیر نگرانی ہسپتال کی ٹیم بھی انکی معاونت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بتایا کہ دوران چیکنگ دن 4بجکر 55 منٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون مشکوک انداز میں پائی گئی جس نے دوپٹے کے نیچے کچھ چھپا رکھا تھا، پولیس نے اس مشکوک خاتون کی تلاش شروع کر دی گئی اور دو گھنٹے میں ملزمہ شاہدہ زوجہ حسن کو موضع چوہدوال سے گرفتار کر لیا اور مغوی بچہ بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔

ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے مغوی نومولود بچے کی بازیابی کے لیے بھرپور محنت اور کاوشوں پر ڈی ایس پی سٹی محمد پرویز کی قیادت میں پولیس کی بروقت کارروائی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی زیر نگرانی ہسپتال ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں