کھاریاں،ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ خشت مزدوروں کو سوشل سکیورٹی ،اولڈ ایج بنیفیٹس کارڈز کے اجرا ء میں سست روی کا نوٹس لے لیا

کم عمر بچوں سے مشقت لینے ،حکومت کی طرف مقرر کر دہ کم ازکم اجرت ادا نہ کرنیوالوں کے چالان کیساتھ کاروبار سیل کرنے کی ہدایت

جمعرات 20 جنوری 2022 16:20

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بھٹہ خشت مزدوروں کو سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج بنیفیٹس کارڈز کے اجرا ء میں سست روی کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں محکموں کے افسران کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے مجاز حکام کو تحریری طورپر آگاہ کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ کم عمر بچوں سے مشقت لینے اور حکومت پنجاب کی طرف مقرر کر دہ کم ازکم اجرت ادا نہ کرنے والوں کے چالان کے ساتھ انکے کاروبار سیل کر دیئے جائیں، یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ کورآرڈینیشن کمیٹی برائے انسدادبانڈڈ لیبر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کی،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر شفقت منیر نے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کی بجائے روائتی طریقے سے کام کررہے ہیں،ماحولیات ڈیپارٹمنٹ ان کے خلاف سخت قانونی کرے نیز ریسکیو 1122 کی مدد سے آلودگی روکنے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ کر کے اینٹوں کو پکانے کا عمل بند کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انہوں نے ہدایت کی کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران تربیتی سیشن کا انعقاد کریں تاکہ چائلڈ لیبر اور کم اجرت دینے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے دوران قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ آئندہ اجلاس سے قبل مختلف بھٹہ خشت پر مزید نان فارمل سکولز قائم کرکے رپورٹ پیش کریں،اسی طرح ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ دیگر ڈیپارٹمنٹس کی مدد سے بھٹہ خشت پر کیمپس کے انعقاد سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں