کھاریاں،گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،یکم جون سے اب تک 298گراں فروشوں کے چالان ،11لاکھ 78ہزار روپے جرمانہ عائد

ہفتہ 18 جون 2022 00:45

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، یکم جون سے اب تک 298 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 11لاکھ 78ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 17گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالہ پولیس کیا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) رضوان قدیر نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ کے دوران کیا، اے ڈی سی جی افضل حیات تارڑ، ڈی او انڈسٹریز ڈاکٹر اکرام الحق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماہ جون کے دو ہفتوں کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 3319 بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران 298 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 17 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔ ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں