کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فی بوری ریٹ 1950روپے مقرر کر دیا گیا

اتوار 19 جون 2022 15:10

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فی بوری ریٹ 1950روپے مقرر کر دیا گیا ہے، کھاد کی سپروائزری سیل بند کر دی گئی ہے تاہم ڈیلرز اپنی دکان پر ریٹ کارڈ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کے پابند ہونگے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کھاد ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر لطیف بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسانوں اور کاشتکاروں کا کسی قسم کا کوئی ریکارڈ چیک نہیں کیا جائے گا تاہم کھاد کی معمول کی نگرانی کی جائے گی، نان ڈیلروں، مڈل مین، ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈیلرز پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، کوئی چٹ اور کوئی سفارش نہیں ہو گی، پورٹل کے مطابق اسٹاک کی تصدیق کی جائے گی،گوداموں میں انوینٹری کا ریکارڈ رکھا جائے گا اور گوداموں کا اعلان کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضع کیا کہغیر اعلانیہ گوداموں کو ذخیرہ اندوزی تصور کیا جائے گا،سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو آہنی ہاتھوں روکا جائے گا،ضلع کے اندر اور باہر انٹرا اور انٹر ڈسٹرکٹ کھاد کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی-

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں