پولیس تھانہ گلیانہ نے 5افراد کے قتل میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا

منگل 21 جون 2022 00:18

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) پولیس تھانہ گلیانہ نے 5افراد کے قتل میں مطلوب انتہائی خطرناک تین لاکھ روپے ہیڈ منی کا مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعطا الرحمان کی زیر قیادت گجرات پولیس کی خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،جس میں ایس ایچ او تھانہ گلیانہ فیاض احمد اور ان کی ٹیم نے انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری وسیم بہادر ولد بہادر خاں ساکن منگلیہ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے سال 2007میں تین مختلف وارداتوں میں 5افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کیا تھا۔ جس میں ایک دہشت گردی کی واردات کے دوران مجرم نے ساتھیوں کے ہمراہ مخالفین کے گھر میں د اخل ہو کرتین سگے بھائیوں محمد امین،محمد یونس اور محمد اقبال کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار ا جبکہ محمد ہارون کومضروب کیا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا۔ حکومت پنجاب نے مجرم اشتہاری کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی ۔جسے پولیس تھانہ گلیانہ نے انتہائی محنت سے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں