گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں

دونوں طالبات نے تیز دھار آلے سے اپنے بازؤں پر زخم کئے تھے ،ْکالج سے نکال دیا گیا

جمعہ 29 ستمبر 2017 13:21

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں
کھیوڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں۔ دونوں طالبات نے تیز دھار آلے سے اپنے بازؤں پر زخم کئے تھے۔ ان میں سے ایک طالبہ بلیو وہیل گیم کے اٹھارویں اور دوسری بائیسویں راؤنڈ تک پہنچ چکی تھی۔

(جاری ہے)

بلیو وہیل گیم کھیلنے والی طالبات کی شناخت وردہ اور مناہل کے نام سے ہوئی ہے۔ وردہ سیکنڈ ایئر جبکہ مناہل فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے۔کالج کی پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے دونوں طالبات کے والدین کو کالج طلب کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات کو کالج سے نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کی وجہ سے دیگر طالبات بھی اس خونی کھیل کا شکار نہ ہوجائیں۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں