پاکستانی نمک کے لیے بھارت مجبور

بھارت نے نمک کے علاوہ تمام پاکستانی مصنوعات پر 200فیصد ٹیکس لگا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 مارچ 2019 19:04

پاکستانی نمک کے لیے بھارت مجبور
کھیوڑا(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2019ء) بھارت نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر ٹیکس لگا دیا لیکن پاکستانی نمک پر ٹیکس نہیں لگا۔ پاکستان میں کھیوڑا کی کانوں سے نکلنے والا نمک بھارت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ پاکستانی نمک بھارت میں ہونے والی ہندووٴں کی رسومات کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کابہت بڑا جزو ہے۔ بھارت میں نمک کی کانیں نہیں ہیں اسی لیے بھارت میں نمک پاکستان کی نسبت کافی مہنگا ہے۔

بھارت اپنی نمک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل طور پر پاکستان پر انحصار کرتا ہے۔ 1947 میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق پاکستان بھارت کو امن اور جنگ ہر طرح کے حالات میں بھارت کو نمک فراہم کرتا رہے گا اور اسکی ترسیل بند نہیں کی جائے گی، ایسے ہی بھارت نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرے گالیکن بھارت نے ڈیمز بنا کر پاکستان کا بہت سا پانی روک رکھا ہے لیکن پاکستان بھارت کو نمک فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کھیوڑا کی اس گلابی نمک کی کانوں کا نمک دوسرے ملکوں کو اپنی مہر کے ساتھ بیچ بھی رہا ہے۔ پاکستانی نمک بھارت سے ہو کر اسرائیل جاتا ہے جہاں سے اسے پیک کر کے پوری دنیا مین بیچا جاتا ے جس سے بھارت اربوں روپے کما رہا ہے جبکہ پاکستان کی نمک سے آمدنی صرف چند کروڑ ہے۔ بھارت اس نمک کو ہمالیہ کا نمک کے نام سے فروخت کرتا ہے۔

کھیوڑا میں یہ نمک 300سال قبل ازمسیح میں اس وقت دریافت ہوا تھا جب سکندرِاعظم کی فوجوں نے جہلم کے اس علاقے میں قیام کیا تو ان کے گھوڑے گھاس چرنے کی بجائے پتھر چاٹنے لگے۔ کھیوڑا میں جو گلابی نمک کی کانیں ہیں وہ دنیا میں صرف پاکستان میں ہی پائی جاتی ہیں،پاکستان کے علاوہ گلابی نمک دنیا میں کسی جگہ نہیں پایا جاتا۔ یہ نمک وہگہ بارڈر کے راستے بھارت جاتا ہے اور بھارت میں اس نمک کو بھیجنے پر آنے والا خرچ یہی نمک کراچی بھیجنے پر آنے والے خرچ سے کم ہے۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں