موسمی خرابی ، عمران خان کا ہیلی کاپٹر کھیوڑہ نہ اُتر سکا۔ ترجمان پی ٹی آئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اگست 2016 15:09

کھیوڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2016ء) : موسمی خرابی کے باعث عمران خان کا ہیلی کاپٹر کھیوڑہ میں نہ اُتر سکا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا ہیلی کاپٹر موسمی خرابی کے باعث کھیوڑہ میں لینڈ نہیں کر سکا جس کے سبب وہ بنی گالہ واپس آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اب بذریعہ سڑک ہی کھیوڑہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ انتخابی ریلی کی قیادت کریں گے۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں