کھیوڑہ کے بلدیاتی وارڈ نمبر 4 میں انتخاب بور جب کہ وارڈ نمبر 5 میں دلچسپ ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 نومبر 2015 11:19

کھیوڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 نومبر۔2015ء) کھیوڑہ کے بلدیاتی وارڈ نمبر 4 میں انتخاب بور جب کہ وارڈ نمبر 5 میں دلچسپ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے بلدیاتی وارڈ نمبر 4 میں تین امیدوار باہم مقابل ہیں۔ اختر حسین یہ تحریکِ انصاف کے امیدوار ہیں۔راجہ محمد انار ن لیگ کے امیدوار ہیں جب کہ طارق عزیز بھٹی آزاد امیدوار ہیں ۔ بھٹی کے والد گزشتہ دور میں کھیوڑہ کی یونین کونسل نمبر 2 کے نائب ناظم رہ چکے ہیں۔

اس وارڈ میں راجہ محمد انار بظاہر ووٹروں کی حمائت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ سوڈا کمپنی کے حاضر و ریٹائرڈ کارکنان ، دیوبندی مسلک کے پیروکار اورجماعتِ اسلامی کے ووٹروں کا رحجان طارق عزیز بھٹی آزاد امیدوار کی جانب محسوس ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کی اپنی حجام برادری کے ووٹ بھی انھیں کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

اس وارڈ کی غالب اکثریت فقہٴ جعفریہ کے مسلمانوں پر مشتمل ہے غالب امکان ہے کہ ان کے ووٹ تحریک کے امیدوار اختر حسین کو ملیں گے ۔

سادات، کشمیری، منہاس اور اس وارڈ کی سب سے بڑی ان کی ا پنی مصلی برادری کے ووٹ اختر حسین کا نصیب ہیں۔ اگرچہ اس وارڈ میں بظاہر مقابلہ آزاد اور تحریک کے امیدوار کے درمیان ہے مگر آثار یہ بتاتے ہیں کہ یہ نشست تحریک کے حصہ میں آئے گی۔اس وارڈ میں اقلیتیں آباد نہیں ہیں فقہٴ جعفریہ والوں کی بہت بڑی اکثریت ہے۔اس کے بعد فقہٴ حنفیہ کے پیروکار ہیں۔

یہ وارڈ 1117 ووٹروں پر مشتمل ہے۔
وارڈ نمبر 5 کھیوڑہ کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا 2279 ووٹروں پر مشتمل وارڈ ہے۔اس میں ن لیگ کے امیدوار راجہ محمد احسان اور تحریک کے امیدوار عابد حسین ہیں۔خالد پرویز صابری اور ملک طارق محمود آزاد امیدوار ہیں یوں اس وارڈ میں مقابلہ چار امیدواروں کے درمیان بنتا ہے۔راجہ محمد احسان کو راجپوت برادری او ر اس وارڈ کی سب سے بڑی ان کی اپنی مستری برادری کی حمائت حاصل ہے۔

ان دونوں برادریوں کا بڑا ووٹ بینک ہے۔عابد حسین کو ان کی اپنی کشمیری او ر منہاس برادریوں کی حمائت حاصل ہے۔عابد حسین کے ننہال قصاب ہیں اس طرح انھیں اس برادری کی حمائت حاصل ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔دونوں آزاد امیدواروں کے ووٹ قابلِ ذکر نہیں ہیں۔اس طرح اصل مقابلہ ن اور تحریک کے امیدواروں کے درمیان ہی امکان تو یہ ہے کہ ہو گا۔ فی الوقت تو ن لیگ امیدوار راجہ احسان بہت مضبوط محسوس ہورہا ہے لیکن اگر تحریک کے امیدوار عابد حسین کو قصاب اور مصلی برادریوں کی حمائت حاصل ہو جاتی ہے تو ان میں اور ن لیگ کے امیدوار میں مقابلہ بہت سخت ہو جائے گا ۔

یہ وارڈ مسلمانوں کے بریلوی ٰ اور جعفریہ مسالک کے پیروکاروں پر مشتمل ہے۔ دلچسپ امر تو یہ ہے کہ یہ شہر کا واحد وار ڈ ہے کہ جس کے چاروں امیدوار ں کو کردار کے لحاظ سے آئڈیل کہاجا سکتا ہے یہ سارے سکینڈل فری اور آبادی کے پسندیدہ ہیں ۔ شہری اس وارڈ کے نتیجہ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں