کھیوڑہ میں قدرتی نمک کی کان میں سیاحتی میلہ سج گیا

اتوار 31 جنوری 2016 15:13

کھیوڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء )کھیوڑہ میں قدرتی نمک کی کان میں 3روزہ میلہ سج گیا۔کہیں نمک کی سلوں سے ٹپ ٹپ گرتے پانی کے قطرے تو کہیں رنگ ونور کاطوفان سیاحوں کامنتظر رہا۔

(جاری ہے)

سرخ ، سفید اور گلابی رنگ کانمک، فیصل مسجد ، مینار پاکستان اور چاغی پہاڑ کے ماڈل ، نمک پانی کے تالاب یہ سب کچھ یہاں موجود ہے۔ یہ کھیوڑہ میں نمک کی کان اندرونی مناظر تھے۔دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان کے سبھی رنگ دنیاکودکھانے کیلئے کھیوڑہ کی کان میں سجا سیاحتی میلہ جاری رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بہت وقت سے کتابوں میں ان مناظر کا پڑھتے رہے اب یہ دیکھ کہ یقین نہیں آتا کہ اس قدر خوبصورت مناظر حقیقت میں موجود ہیں۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں