خوشاب کی حوالات سے3ملزمان اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 اپریل 2018 14:42

خوشاب کی حوالات سے3ملزمان اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار
خوشاب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اپریل۔2018ء)خوشاب کے تھانہ صدر جوہر آباد کی حوالات سے قتل اور ڈکیتی کے 3ملزمان ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ جوہر آباد کی حوالات میں قتل اور ڈکیتی کے تین ملزمان عمران، مسعود اور عرفان نے ڈیوٹی پر موجود اہلکار جب انہیں ناشتہ دینے آیا تو ملزمان نےاسے پکڑ کر چابیاں چھین لیں اور اہلکار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دی۔

کفایت نامی اہلکار جو نہا رہا تھا اس نے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزموں نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس حوالات میں پہلے ہی سے اسلحہ موجود تھا۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس نے ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا جس کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں