راولپنڈی میں جوہر آباد تھانے سے فرار تین ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

اتوار 8 اپریل 2018 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) خوشاب کے تھانہ جوہر آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے تین ملزمان راولپنڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع خوشاب میں حوالات سے فرار ہونیوالے 3 ملزمان راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ملزمان عمران، مسعود اور نصر 4 اپریل کو خوشاب میں تھانہ جوہر آباد کی حوالات توڑ کر فرار ہوئے تھے۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں لگے ٹریکنگ سسٹم سے پتہ چلا کہ اشتہاری ملزمان موٹروے پر داخل ہوگئے ہیں، خوشاب پولیس کی اطلاع پر چکری سروس ایریا میں ٹریفک بلاک کرکے ملزمان کا محاصرہ کیا گیا جبکہ رالپنڈی پولیس کی نفری بھی طلب کی ۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تاہم راولپنڈی پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزم مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں