خوشاب میں خاتون نے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 11 جولائی 2018 10:00

خوشاب میں خاتون نے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2018ء) خوشاب میں بیوی نے کلہاڑیوں اور چاقو کے وار کر کے خاوند، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دل دہلا دینے والی واردات جوہر آباد کے علاقے ریاض ٹاؤن میں پیش آئی۔ جہاں گلناز نامی خاتون نے  کلہاڑیوں اور چاقو کے وار کر کے خاوند، دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

(جاری ہے)

گلناز بی بی نے اپنے سر کے تاج اور جگر گوشوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔لرزہ خیز واردات کے بعد گلناز بی بی نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے موقع سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گلناز بی بی نے ابھی تک چپ سادھ رکھی ہے، قتل کی وجہ نہیں بتا رہی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں