خوشاب میں 70 سالہ تاریخ بدل گئی

پہلی مرتبہ خواتین نے ووٹ کاسٹ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 25 جولائی 2018 09:52

خوشاب میں 70 سالہ تاریخ بدل گئی
خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2018ء) خوشاب میں 70 سالہ تاریخ بدل گئی ہے اور پہلی مرتبہ خواتین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خوشاب کے علاقہ گھگھ کلاں میں خواتین کی ووٹ نہ ڈالنے کی روایت ہے جو اس مرتبہ انتخابات کے موقع پر ٹوٹ گئی ہے اور پہلی مرتبہ خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے نکل رہی ہیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس تبدیلی میں بڑا ہاتھ مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کا ہے جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران علاقے کے مردوں کو خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے راضی کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے اکثر علاقے خصوصا خیبرپختونخوا میں خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرتی ۔ اکثر علاقوں میں انتخابات سے پہلے ہی خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے پر اتفاق ہو جاتا ہے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں