انسدادپولیومہم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،ڈپٹی کمشنر خوشاب

جمعرات 20 فروری 2020 16:05

خوشاب / جوھرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر خوشابمسرت جبین نے قومی انسداد پولیو مھم سلسلہ میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ڈاکٹر سید واجد علی شاہ سی ای او اور ڈاکٹر راو گلزار یوسف ڈی ایچ او نے صدر مجلس کو پولیو کی مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاھر حیات ڈی ڈی ایچ او ،ڈاکٹر طاھر یاسین پی ای او، موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو مہم کے اب تک ہونے والے کا م کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے پولیو ٹیموں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ گھروں پر نہ ملنے والے بچوں کو کیچ اپ کے دونوں ایام میں اسی جذبے اورلگن کے ساتھ کام جاری رکھیں اور ان کو ہر صورت میں کور کریں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں