پنجاب میں لاک ڈائون میں توسیع ‘کئی شعبوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا گیا

جمعرات 16 اپریل 2020 13:48

پنجاب میں لاک ڈائون میں توسیع ‘کئی شعبوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا گیا
خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری‘ مزید کئی شعبوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا گیا‘ کیمیکل انڈسٹری،سافٹ ویئر،ٹیک سپورٹ کمپنیاں کام کر سکیں گی الیکٹریشن،پلمبر،کارپینٹر،ٹیلر کو دکان کھولنے کی اجازت.ویٹرنری سروس، ریئیل سٹیٹ،پراپرٹی ڈیلر بھی اپنا کاروبار کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

کتابوں ، سٹیشنری کی دکانیں، گلاس انڈسٹری کو بھی استثنیٰ مل گیا پیپر،پیکجنگ،ہارٹیکلچر،نرسریز کو بھی کام کرنے کی اجازت مل گئی‘ مائنز، منرلز،روڈ سیکٹر،گرے سٹرکچر کا کام کرنے والے بھی مستثنیٰ‘ سٹون کرشنگ،بھٹہ خشت،پری فیب مینوفیکچررز بھی پابندی سے مستثنیٰ‘ آرکیٹیکٹر،انجینئر،ایکسپورٹ انڈسٹری کو بھی کام کرنے کی اجازت‘ باقی تمام شعبے سابقہ ایس او پیز کے مطابق ہی عمل کریں گی- دکانیں، کاروبار کھولنے کے اوقات میں بھی ردوبدل کر دیا گیا- دودھ دہی، پولٹری،چکن، میٹ شاپس صبح 9 سے رات 8 بجے تک کھلیں گی- سبزی فروٹ کی دکانیں،میڈیکل سٹور رات 8 بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گی- زرعی مشینری ورکشاپس،سپیئر پارٹس،پٹرول پمپ رات کو بھی کھل سکتے ہیں- تیل ڈیو،تندور،آٹا چکی،کوریئر سروس،کل سینٹر رات کوبھی کھولے جا سکتے ہیں- پرنٹنگ پریس، ریسٹورینٹس کی ہوم ڈیلیوری یا ٹیک اوے سروس بھی رات کو جاری رہ سکتی ہی- کریانہ سٹور، سپر سٹور،چشمہ ساز،بیکریز صبح9 سے شام 5بجے تک کھلیں گی-آٹو ورکشاپس،کھاد و بیج کی دکانیں بھی شام 5 بجے تک کھلیں گی نئے نوٹیفکیشن کا اطلاق 25 اپریل تک پنجاب بھر میں جاری رہے گا

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں