خوشاب میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 70 سالہ بزرگ خاتون زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد چل بسیں

دلخراش واقعہ خوشاب کے نواحی گاوں جھججا میں 8 روز قبل پیش آیا، مہراں نامی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب جان کی بازی ہار گئیں

muhammad ali محمد علی اتوار 20 ستمبر 2020 01:18

خوشاب میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 70 سالہ بزرگ خاتون زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد چل بسیں
خوشاب (اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 19ستمبر2020ء) خوشاب میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 70 سالہ بزرگ خاتون زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد چل بسیں، دلخراش واقعہ خوشاب کے نواحی گاوں جھججا میں 8 روز قبل پیش آیا، مہراں نامی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب جان کی بازی ہار گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب میں انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشاب کے نواحی گاوں جھججا میں احمد دین نامی ایک ظالم نوجوان نے 70 سالہ بزرگ خاتون مہراں بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ دلخراش واقعہ 8 روز قبل پیش آیا جس کے نتیجے میں بزرگ خاتون مہراں بی بی شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب چل بسی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ اس گھناونے جرم کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔

اس واقعے نے عوام کو انتہائی کرب اور غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بزرگ خاتون کی عزت تار تار کرنے والے جنسی درندے کو جلد سے جلد گرفتار کر کے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک میں خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس تمام صورتحال میں عوام اور عوامی نمائندوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت اور عبرت نام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم اور چند وفاقی وزراء نے اعلان کیا ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے اور سرعام پھانسی کی سزا دینے کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جنسی درندوں کو سزائیں دلوانے کیلئے حکومت قانونی تقاضے جلد سے جلد مکمل کرے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں