پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر سینکڑوں افراد سے رقم بٹورنے والی جعلی خاتون آفیسر گرفتار

گرفتاری کے وقت خاتون نے سب انسپکٹر عہدے کی یونیفارم پہن رکھی تھی، خاتون کے پرس سے متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 5 جون 2021 21:54

پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر سینکڑوں افراد سے رقم بٹورنے والی جعلی خاتون آفیسر گرفتار
خوشاب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2021ء) پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر سینکڑون افراد سے رقم بٹورنے والی جعلی خاتون آفیسر گرفتار، خاتون کے پرس سے متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد کر لیے گئے- تفصیلات کے مطابق خاتون آفیسر بن کر مرد و خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والی خاتوں آخر اصل پولیس کے ہتھے چڑھ گئی- پنجاب کے ضلع خوشاب میں جعلی خاتون پولیس افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق خوشاب کے علاقے جوہر آباد سے جعلی خاتون پولیس افسر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتاری کے وقت خاتون نے سب انسپکٹر عہدے کی یونیفارم پہن رکھی تھی۔ تھانہ سٹی جوہر آباد پولیس نے الفت کالونی میں چھاپہ مار کر جعلی خاتون پولیس افسر نسرین اور غضنفر کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون نے قحبہ خانہ بنایا ہوا تھا، خاتون کے پرس کی تلاشی لی گئی تو متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلساز خاتون اور اس کے ساتھی غضنفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی خاتون پولیس افسر کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون خود کو انسپکٹر ظاہر کررہی تھی، ملزمہ متعدد لڑکیوں سے پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر رقم بٹور چکی تھی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اسی طرح آج ہی کے روز پشاور پولیس نے ایکسائز وردیوں میں ملبوس ڈکیت گروہ کو بے نقاب کر دیا، 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا- ایس پی رورل سجاد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہگرفتار ملزم سابقہ پولیس اہلکار ہے جس کو محکمہ پولیس سے برخاست کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان ایکسائز وردیوں میں مال بردار گاڑیوں کو لوٹتے تھے۔اور ملزمان کاغذات چیکنگ کے بہانے قیمتی گاڑیاں بھی چھینتے تھے جبکہ کچھ روز قبل ریفریجریٹر سے بھرا کیری وین چھینا تھا۔

گرفتارملزمان نے گھی سے بھرا ڈاٹسن بھی چھینا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 ریفریجریٹر، دو ائیر کنڈیشنر، تین سو گھی کنستر اور تین عدد چھینی گئی گاڑیوں سمیت ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی رورل سجاد حسین نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے جعلی وردیاں، ایکسائز بیجز، ٹوپیاں وغیرہ بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔اور ملزمان مشہور مردان میگا مارٹ ڈکیتی سمیت میں بھی ملوث دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں