حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے اہم کر دار ادا کر رہی ہے ،ملک علی رضا چھینا

خصوصا پسماندہ ،دور افتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی مسلم لیگی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، رہنماء ن لیگ کا عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 20 نومبر 2015 17:47

نورپور تھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سب ڈویژن رہنماء ملک علی رضا چھینا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے اہم کر دار ادا کر رہی ہے خصوصا پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی مسلم لیگی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر 6 سے مسلم لیگ ن کے امید وارراجہ محمد عرفان قاسم کی حمایت میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت منعقدہ انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم کے دل میاں برادران کے ساتھ دھڑکتے ہیں انشاء اﷲ 5 دسمبر کا سورج بھی مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا اس موقع پر امید وار برائے جنرل کونسلر راجہ محمد عرفان قاسم نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اﷲ تعالی کے فضل و کرم سے مجھے اپنی برادری سمیت وارڈ نمبر 6 سے دیگر متعدد برادریوں کی حمایت حاصل ہے جو میری شاندار کامیابی کا زینہ ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ کامیاب ہو کر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اپنے علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے اہم کر دار ادا کروں گا اس موقع پر بلو چ برادری کے رہنما ناصر خان بلوچ ،محمد خان بلوچ،نذیر خان بلوچ،بھٹی برادری کے رہنما ندا حسین بھٹی ،مجاہد حسین بھٹی،سجاد حسین جعفری،رضا حسین بھٹی،چھینہ برادری کے رہنما ملک عظمت شیر چھینہ ،چاچا فلک شیر چھینہ،محسن عباس چھینہ،اور جوگی برادری کے رہنما عزیز حسین جوگی نے اپنی اپنی برادریوں سمیت میونسپل کمیٹی نور پور تھل کے وارڈ نمبر 6 سے مسلم لیگ ن کے امید وار برائے جنر ل کو نسلر راجہ محمد عرفان قاسم کی حمایت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں