قطر کے شہزادہ عبدالہادی الحاجری سیر و تفریح کیلئے تھل پہنچ گئے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:54

نور پور تھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) قطر کے شہزادہ عبدالہادی الحاجری سیر و تفریح کیلئے علاقہ تھل پہنچ گئے‘شہزادے کے کیمپ کے قریب و جوار میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی قطری شہزادہ عنبدالہادی الحاجری نور پور تھل کے نواح میں واقع کیمپ میں پہنچ گئے ہیں۔

شہزادہ موصوف گزشتہ سال علاقہ تھل میں شکا رکی غرض سے آئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے شکار پر پابندی عائد ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق امسال قطری شہزادہ شکار نہیں کر رہے بلکہ سیر و تفریح کیلئے علاقہ تھل آئے ہیں۔ شہزادہ عبدالہادی کی علاقہ تھل میں آمد پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ نے گزشتہ سال تھل کا خصوصی طور پر دورہ کیا تھا اور شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ عطیہ کیا تھا جس کی باقاعدہ تنصیب عمل میں آ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں