خوشاب کے علاقہ پدھراڑ کے قریب پہاڑی موڑ پرسیمنٹ سیلوڈ گاڑی الٹ جانے سے محنت کش جاں بحق

منگل 2 اکتوبر 2018 12:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) خوشاب کے علاقہ پدھراڑ کے قریب پہاڑی موڑ پرسیمنٹ سیلوڈ گاڑی الٹ جانے سے محنت کش جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سیمنٹ سے لوڈ گاڑی میں،ضمیر ،فیاض اوررفیق سوار تھے جس کے جائے وقوعہ پر الٹ جانے میں ضمیر جانبحق اور فیاض ،رفیق شدیدزخمی ہو گئیہیں۔جن کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ان افراد کاتعلق مظفرگڑھ سے بتلایا جا رہا ہے پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں