چھت سے گرنے والے گونگے بچے کو جنرل ہسپتال میں علاج معالجے کی بھرپور سہولتیں فراہم

خصوصی بچوں سے ہمدردی نہیں ان کا ذاتی طور پر خیال رکھنا چاہیے‘پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب

ہفتہ 14 اپریل 2018 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) خوشاب میں میں چھت سے گرنے والے دوسری جماعت کے گونگے طالب علم فضل الہی کو لاہور جنرل ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات مفت مہیا کی جا رہی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بچے کی والدہ کلثوم بیگم بھی گونگی ہے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کی ہدایات پر اس بچے کو ادویات اور دیگر ضروریات کا بھی مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور اپنے والد فلک شیر کے ساتھ اسے ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل پی جی ایم آئی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز اور نرسنگ انتظامیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد اس بچے کے علاج کی رپورٹ سے آگاہ کریں اور اسے کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ معاشرے میں خصوصی بچوں سے زبانی ہمدردی نہیں کرنی چاہیے بلکہ عملی طور پر ان کے کام آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الہی جیسے بچے ہم سب کی ذمہ داری ہیں اور جنرل ہسپتال انتظامیہ اس کی بہتر دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں