والد کا بیٹی کی رخصتی سے انکار، بارات خالی لوٹ گئی ، دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

ہفتہ 22 دسمبر 2018 17:15

والد کا بیٹی کی رخصتی سے انکار، بارات خالی لوٹ گئی ، دھوکہ دہی کا مقدمہ درج
خوشاب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) تھل کے گاؤں جھرکل میں اعجاز نامی ایک شخص نے ایک خاتون شانہ بی بی سے مل کرچک24 ٹی ڈی اے کے رہائشی ساجداقبال کو شادی کاجھانسہ دیکرلاکھوں روپے کاٹیکہ لگادیا،تھانہ نورپورتھل نے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساجداقبال کامسما ة شانہ بی بی نے اعجازحسین کی بیٹی سے رشتہ طے کرایا گیا،اعجاز حسین نے جہیزکی مدمیں ڈیڑھ لاکھ،زیورات کی مدمیں تین لاکھ جبکہ دیگر سامان کی مدمیں بیس ہزار روپے وصول کئے اور شادی کیلئے 13دسمبر کی تاریخ طے کردی گئی جب ساجد اقبال 13 دسمبر کو بارات لیکراعجاز حسین کے گھرپہنچا کو اعجاز حسین نے دلہن کی رٴْخصتی سے انکارکردیااوربارات کو خالی واپس لوٹنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں