دارارقم سکول میں تقریب تکمیل قرآن کا انعقاد

ہفتہ 22 دسمبر 2018 17:22

خوشاب۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) ارارقم سکول میں تقریب تکمیل قرآن کے حوالہ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی او ارشد منظور بزدار،اے سی عمر فاروق،ڈائریکٹر دارارقم سکولز تنظیر الحسن اعوان ودیگر نے شرکت کی۔حفظ کرنے والے طلبا عبدالمعیزعمر ایوب کو ڈی سی او نے مبارکباد پیش کی، شعبہ حفظ کے طلباء اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن صرف مسلمانوں کی کتاب نہیں بلکہ ہر انسان کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچے قرآن مجید جیسی نعمت کو سینے میں سمالیتے ہیں۔اے سی عمر فاروق نے کہا قرآن مجید کو حفظ کرنا اللہ تعالی کی اس شخص پر خصوصی نعمت ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر دار ارقم تنظیر الحسن اعوان نے کہا کہ دارارقم سکول بلا شبہ بچوں کو دین اور دنیا کی تعلیم سے روشناس کر رہا ہے جس کا سہرا ہمارے محنتی اساتذہ اکرام کے سر جاتا ہے۔جبکہ آخر میں شعبہ حفظ کے نگران قاری محمد اجمل صدیق اعوان نے دعا فرمائی۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں