ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 4 جنوری 2019 16:55

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) ارشد منظور کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او عبادت نثار ایم پی اے غلام رسول سنگھا ایم پی اے ساجدہ آہیر ،اے ڈی سی (جی) اعجاز احمد بھٹہ ،اے ڈی سی (آر)میر محمد نواز ،چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پر لوگوں کے درمیان جھگڑوں اور مسائل کے حل کے لیے مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی غرض سے اجلاس بلایا گیا تا کہ کمیٹی کے ممبران کی تجاویز اور ان کی مشاورت کے حصول کے بعد کمیٹی تشکیل دی جائے اجلاس میں ڈی پی او ،ایم پی ایز اور تمام افسران نے اپنی مشاورت اور تجاویز سے صدر اجلاس کو آگاہ کیا اور طے پایاکہ یہ کمیٹیاں غیر سیاسی اور ایڈمنسٹریٹو لیول پر تحصیل اورضلعی سطح پر ایک ہفتہ کے اندر تشکیل دے دی جائینگی۔

کمیٹیاں تھانے اور ریونیو کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو نگی اور دوپارٹیوں کے درمیان جھگڑوں کے بعد جو گیپ کمیونیکشن پیدا ہو جاتا ہے یہ کمیٹی اس خلاء کو کم کر کے دونوں پارٹیوں کے درمیان گفت و شنید سے مصالحت کروانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی ۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں