خوشاب، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کا بریفنگ اجلاس

بدھ 9 جنوری 2019 16:57

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) ڈی سی کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے بریفنگ اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) ارشد منظور نے کی۔اجلاس میں ڈی پی ڈبلیو او ملک نصیر احمد کربلائی ،سی ای او ایجوکیشن رانا غلام شبیر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم ،ڈپٹی ڈی او پاپولیشن شاہد ،ڈسٹرکٹ ڈیموگرافک عقیلہ تبسم کے علاوہ مولانا رانا محمد سلیم ،قاری عبدالباسط وغیرہ شامل تھے ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ اجلاس میں محکمہ کو ہدایت کی کہ پاپولیشن کے موبائل یونٹ کا پروگرام ترغیب دینے کے فوری بعد متعلقہ ،اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو بھی پروگرام کی کاپی بھیجاکریں۔

جس میں تحصیلدار کو پابند کیا جائیگا کہ وہ موبائل سنیما یونٹ کے علاقہ میں پہنچنے سے قبل وہاں اعلانات اور منادی کرائے تا کہ لوگوں کو آگاہی ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگ پروگرام میں شریک ہو کر پاپولیشن کے پورگراموں سے مستفید ہوں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم کو ہدایت کی کہ دور دراز پسماندہ علاقوں میں جہاں پاپولیشن کے سنٹرز قائم نہ ہیں یا دور ہیں۔

وہاں ہیلتھ ڈیپار ٹمنٹ اپنے نزدیکی طبی مراکز کے ذریعے لوگوں کو طبی سہولتیں وغیرہ پہنچائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ڈبلیو او سے کہا کہ وہ پاپولیشن ویلفیئر کے پروگرام کے ضمن میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔اسمیں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو شامل کیا جائے اور آگاہی پٴْر اثرطریقے سے کی جائے۔ ڈی سی نے کہا کہ پاپولیشن کے پووگراموں کی پبلک پلیسز، پارکس اور اہم جگہوں پر کاؤنٹر وغیر بنا کر پیغام رسانی کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ماں اور بچے کی صحت کے لیے روایتی طریقہ کار کو ختم کر کے ایک جدید سوچ پیدا کرنا ہوگی۔صحت مند نسلوں کی بقائ کی لیے ماں او ر بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔اجلاس میں مولانا رانا سلیم الرحمن نے بھی مذہبی حوالے سے پاپولیشن پروگرامز پر مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے اپنے ڈیموگرافک پروفائل، فیملی پلاننگ ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل سیٹ اپ ،موبائل سروس یونٹس ،سٹاف پوزیشن ، فیملی ویلفیئر سنٹروں ،تعلیم وتربیت کی آگاہی کے پرگراموں ،کھیلوں اور تفریحی مشاغل کے پرگرامز ،گروپ میٹنگز اور آفس کو درپیش مسائل سے صدر اجلاس کو تفصیلا ابریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں