ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں فی میل ایمر جنسی وارڈ کی افتتاحی تقریب

جمعرات 10 جنوری 2019 20:29

خوشاب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) ارشد منظور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں فی میل ایمر جنسی وارڈ کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دٴْکھی انسانیت کا دردرکھنے والے نیک انسان موجود ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے عطیات کی صورت میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور ان کی یہ انسا نی خدمات اللہ کے ہاں کبھی رائیگا ں نہیں جاتی، اللہ پاک نیکی کا اجر ضرور دیتا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،دیگر میڈیکل افسران کے علاوہ فی میل وارڈ کی تعمیر کروانے والے ڈونر عالم شیر موجود تھے۔ایم ایس ڈاکٹر آصف قاضی نے بتایا کہ سال نو کاآغاز ایک انسان کے بہترین عمل سے ہوا ہے اور عالم شیر نے فی میل وارڈ کی تعمیر میں بھر پور حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں