خوشاب،وزیر اعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ سرگودھا کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

منگل 15 جنوری 2019 17:39

خوشاب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈی سی کمپلیکس جوھرآبادکے کانفرنس روم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ سرگودھا کے سلسلے میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر)ارشد منظور نے کی۔اجلاس میں اے ڈی سی (جی)اعجاز احمد بھٹہ ،اے ڈی سی (آر)میر محمد نواز،سی ای او ایجوکیشن رانا غلام شبیر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ ،ایڈشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک عارف سلطان ، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار کے علاوہ بلڈنگز،اریگیشن ،زراعت،پبلک ہیلتھ سیکٹر اور دیگر محکموں کے سربراہان و افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ سرگودھا کے موقع پر ضلع خوشاب کی بریفنگ تیار کرلی گئی ہے تاہم تمام محکمہ جات ان کے دورہ سے قبل اپنے کاموں پر بریفنگ کا بغور جائزہ لے لیں اور تمام غلطیاں دور کر لیں تاکہ وزیر اعلی پنجاب کو تمام محکموں کے کاموں کی درست تفصیل سے آگاہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضلع خوشاب کی بریفنگ کے دوران صحت،تعلیم،ڈویلپمنٹ،سالانہ ترقیاتی پروگرام،رورل روڈز پروگرام،ضلع خوشاب کے اہم محکموں میں ویکنسی پوزیشن ،ریونیو ریکارڈکی کمپیوٹرایزیشن ،ریونیو ریکارڈ کی سیٹلمنٹ کے حوالے سے مسائل،تجاوزات کے خلاف مہم جوئی،بجلی چوروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں،کلین اینڈ گرین پنجاب،شجر کاری کے علاوہ موجودہ حکومت کے دور حکومت کے دوران متعدد مثبت اقداما ت ا ور دیگر مسائل اور ترقیاتی فنڈز کی کمی اور فنڈز کی دستیابی کے سلسلے پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں