احساس پروگرام کے تحت ضلع خوشاب میں مستحقین کو ادائیگی کا سلسلہ شروع

جمعرات 9 اپریل 2020 20:13

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت ضلع خوشاب میں مستحقین کو ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے سے رجسٹرڈ احساس پروگرام میں عوام کو 12 ہزار روپے کی رقوم ادا کر دی گئی ہے، ضلع خوشاب میں 10 ادائیگی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غوث نگر خوشاب‘ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد‘گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مٹھہ ٹوانہ‘ گورنمنٹ ہائی سکول قائدآباد‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قائدآباد‘ گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ‘ گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل‘ گورنمنٹ ہائی سکول رنگپور بگھور اور گورنمنٹ ہائی سکول پیل شامل ہیں جہاں سے اہل مستحقین اپنا موبائل میسج دکھا کر رقوم وصول کر سکتے ہیں۔

گذشتہ روز مذکورہ قائم مراکز پر محکمہ تعلیم خوشاب‘ محکمہ مال خوشاب‘ بینک عملہ‘ بے نظیر انکم سپورٹ و دیگر محکمہ جات کے افسران و ملازمین نے مستحقین کو رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی۔ اس موقع پر مختلف مراکز پر ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین‘ ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود‘ اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزنے وزٹ بھی کئے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں