خوشاب‘شاہ ہمدان پبلک سکول نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

شاہ ہمدان پبلک سکول کی انتظامیہ نہ صرف طلباء سے پوری فیس وصول کررہی ہے بلکہ 100ایکسٹرا وصول کئے جانے لگے‘والدین کا احتجاج

پیر 20 اپریل 2020 12:13

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) ملک میں کورونا وائرس وباء کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پرائیوٹ سکولوں کیلئے ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ 20فیصد کم فیسیں وصول کریں گے جس پر پرائیویٹ سکولوں نے لبیک کہتے ہوئے حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کیا اور 20فیصد کم فیسوں کی وصولی جاری ہے -خوشاب کی تحصیل نوشہرہ میں شاہ ہمدان پبلک سکول نے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہ صرف پوری فیس وصول کی جا رہی ہے بلکہ طلباء کے والدین سے فیس کے علاوہ 100روپے ایکسٹرا وصول کئے جا رہے ہیں-طلباء کے والدین نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہ ہمدان پبلک سکول کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں تاکہ حکومت کی جانب سے فیسوں میں جو 20فیصد رعایت دی گئی تھی اس سے ہم بھی مستفید ہو سکیں -

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں