خوشاب ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر آہیر نے میڈیکل سٹاف میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں

جمعہ 1 مئی 2020 00:00

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوور سیز پاکستانی و ہیومن ریسورسز محترمہ جویریہ ظفر آہیر نے ضلع خوشاب میں کرونا وائرس کے متاثرین کو طبی سہولیات مہیا کرنے والے میڈیکل سٹاف میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید واجد علی شاہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

محترمہ جویریہ ظفر آہیر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں میڈیکل، پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کو 40 پی پی ای کٹس، 1500سرجیکل ماسک، 200 سرجیکل گلبز، 40 آئی گوگلز، 40فیس شیلڈز،3000 پولی تھن گلبز، 1500 ایگزامینیشن گلبز، 200 کینوس شوز، 200سرجیکل کیپس تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اٴْنھوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں تعینات میڈیکل، پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف میں 30 پی پی ای کٹس، 1500سرجیکل ماسک، 200سرجیکل گلبز، 30آئی گوگلز، 20فیس شیلڈ، 3000پولی تھن گلبز، 1500ایگزامینیشن گلبز، 200 شوز کینوس اور200سرجیکل کیمپس تقسیم کیں۔

اٴْنھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے متاثرین کو طبی سہولیات مہیا کرنے والا میڈیکل سٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہے اس لئے اٴْن کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر واجد علی شاہ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال حافظ محمد یونس نے حفاظتی کٹس مہیا کرنے پر محترمہ جویریہ ظفر آہیر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں