خوشاب: مرکز صحت پولنگ اسٹیشن میں تبدیل، ووٹنگ کے دوران بچے کی پیدائش

بدھ 5 مئی 2021 22:49

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں تبدیل کر دیا گیا ۔مرکزِ صحت میں جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں وہیں اس دوران لیبر روم میں خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ۔

(جاری ہے)

نومولود کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پہلا بچہ ہے اور انہیں بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے جب کہ وہ بچے کا نام بعد میں سوچ کر رکھیں گے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں