ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی وپولیو کا اجلاس

تمام سرکاری محکمے خصوصا'' ہیلتھ،ایجوکیشن،محکمہ انہار،ایم سیز اور لوکل گورنمنٹ ڈینگی کے خاتمے کیلئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں،محمد حمزہ سالک

منگل 24 اگست 2021 21:58

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) ایم پی اے ساجدہ آہیر نے ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک کے ہمراہ ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی اور انسداد پولیو کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امانٴْ اللہ قاضی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،ڈی ڈی (ایچ) او ڈاکٹر طاہر حیات، محکمہ صحت کے دیگر افسران کے علاوہ سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ،سکول ایجوکیشن،انہار وغیرہ کے سربراہان،افسران اور نمائیندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ ضلع میں تمام سرکاری محکمے خصوصا'' ہیلتھ،ایجوکیشن،محکمہ انہار،ایم سیز اور لوکل گورنمنٹ ڈینگی کے خاتمے کیلئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ڈینگی کے تدارک کے لئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔کسی بھی جگہ سے پازٹیو لاروا کا نکلنا لمحہ فکریہ ہوگاسرکاری افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

تین محکموں کے سربراہان کو اپنی ڈیو ٹی میں غفلت بر تنے پر شو کاز ایشو کر نے کے احکا مات جا ری کئے گئے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ سرکا ری افسران محنت اور لگن سے ڈیو ٹی انجام دیں۔ ایم پی اے ساجدہ آہیر نے کہا کہ محکمے محض زبانی جمع خرچ اور فوٹو سیشن تک محدود نہ رہیں اس کام کی انجام دہی کے لئے فزیکل طور پر کام کیا جائے۔اور عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔قبل ازیں ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ نے ڈینگی مرض کی تشخیص،کیس ریسپانس،ویکٹر سرویلنس،ٹریننگ پلان، سٹاف پوزیشن،ایکشن ٹیکن اور ڈورمنٹ یوزر کے بارے تفصیل سے آگاہی دی۔صدرِ اجلاس نے موبائل سرگرمیوں کو ایکٹیو کرنے کی سختی سے ہدایت دی۔ضلع خوشاب میں پولیو مہم 20ستمبرسی24 ستمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں