ؔلاہور،خوشاب پولیس نے دوران ڈکیتی اغواء کیے جانے والے 14 ماہ کے بچے کو 48گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کرا لیا

/بچے کا باپ ساؤتھ افریقہ میں مقیم، 10 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزمان کا گینگ اٹک سے گرفتار: ڈی پی او خوشاب

اتوار 2 جنوری 2022 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2022ء) خوشاب پولیس نے دوران ڈکیتی 14 ماہ کے بچے کو 48گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث ملزمان کو اٹک سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے بچے کے والدین سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نے دو روز قبل ہونے والے اس واقعے کا نوٹس لیا تھا اور آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

آر پی او فیصل رانا کیس کی مسلسل نگرانی کرتے رہے، بروقت رسپانس کی وجہ سے ڈکیتی کی واردات کے دوران اغواء ہونے والی14ماہ کے بچے کی بازیابی کے بعد 6رکنی گینگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا،پولیس کو ملزمان کے دوسرے ملک میں مقیم قانون شکنوں کے ساتھ روابط کے شواہد دستیاب،ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ضلع خوشاب کے تھانہ جوہر آباد کے علاقہ ہڈالی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اغواء کئے گئی14ماہ کے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ملزمان کی گرفتاری پر سرچ آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔

ڈی پی او خوشاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے 6رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا جس نے ڈکیتی کے دوران14ماہ کے کم سن بچے کو اغواء کر کی10کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گینگ کے روابط دوسرے ملک میں مقیم افراد سے بھی ہیں،تاوان کی رقم دوسرے ملک وصول کی جاتی ہے،آر پی او فیصل رانا نے سنگین ترین واردات کے تمام ملزمان 48گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر ڈی پی او خوشاب اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہی پروفیشنل پولیسنگ ہے جو کامیاب ہوئی تو عوامی حلقوں کی طرف سے پولیس کارکردگی کو سراہا گیا۔

ڈی پی او خوشاب نے بچے کو اسکی والدہ کے حوالے کیا تو بچے کی والدہ اور اہل علاقہ کے پولیس کے بروقت رسپانس پر جذباتی مناظر سامنے ائیں۔ والدہ نے روتے ہوئے ڈی پی او خوشاب کو دعائیں دیں اور خوشاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں