ہر شعبہ زندگی میں کرپشن سرایت کر چکی ہے، کرپٹ لوگوں کو سزائیں نہ ملیں تو آئندہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ، محمد حبیب عرفانی چشتی

بدھ 26 جنوری 2022 17:20

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کے صدر، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و سجادہ نشین سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے کہاہے کہ ہر شعبہ زندگی میں کرپشن سرایت کر چکی ہے ،کرپٹ لوگوں کو سزائیں نہ ملیں تو آئندہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ،کرپشن کو جرم نہ سمجھنے والے خدا کی گرفت سے کیسے بچیں گے کیونکہ اللہ کا سزا و جزا کا اپنا نظام ہے۔

منظم طریقے سے کرپشن کے متعلق خیالات کو تبدیل کیا جا رہا ہے لوگوں کے دلوں سے سزاوجزا کا خوف ختم کیا جا رہا ہے کرپشن کو روٹین کا معاملہ بنایا جا رہا ہے ایمانداری کو پیچھے کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کترے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام عدلیہ کو دیکھ رہی ہے چند بڑے مگر مچھوں کو کرپشن کرنے پر عبرتناک سزا مل گئی تو یہ مثال بن جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا چھوٹے کرپشن والے اور چوروں کو تو فوری سزا مل جاتی ہے لیکن بڑے چور آزاد پھرتے ہیں میڈیکل پر ضمانتیں لے کر اس نظام کا منہ چڑاتے نظر آتے ہیں پاکستان میں ایسا نظر آتا ہے طاقتور پیسے کے بل بوتے پر ہر کسی کو خرید سکتا ہے جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

انہوں نے کہا ایسے کرپٹ افراد ہی ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بنتے ہیں اور آسانی سے بلیک میل ہو جاتے ہیں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے ایسے کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا بہت ضروری ہے پوری قوم کو متحد ہو کر کرپشن کے خلاف جنگ کرنا ہوگی اللہ تعالیٰ پاکستان کو اس ناسور سے نجات دلائے انصاف اور امن ہی کسی ملک میں خوشحالی لاتے ہیں۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں