خوشاب، ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اتوار 22 مئی 2022 14:20

خوشاب، ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) خوشاب میں ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خوشاب بدلی والا کے قریب رکشہ سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔مرنے والوں میں ایک بچی سمیت چار خواتین بھی شامل ہیں، رکشہ سوار افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں