تحصیل نورپور تھل کے مسائل کے حل کیلئے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی‘اسسٹنٹ کمشنر

منگل 28 جولائی 2015 13:16

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چوہدری علی عاطف بٹر نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل نورپور تھل کے مسائل کے حل کیلئے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی وہ اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے TMOچوہدری محمد اشرف گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے ، انہوں نے کہا تحصیل نورپورتھل پسماندہ ترین تحصیلوں میں شمار کی جاتی ہے میری یہ اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو نہ صرف بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے بلکہ یہاں کے تمام دیرینہ مسائل کو بھی حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پارک میں توسیع،گلیوں میں پختہ سولنگ اور نالیوں کی تعمیر سمیت آفیسر کالونی کے نواح میں گندے پانی کے جوہڑ کی ارتھ فلنگ کرائی جائیگی۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی نیٹ ورک سدا اور ہائی ایمز ڈزرٹ ویلفیئر سوسائیٹی کے زیرِ اہتمام نورپورتھل میں پاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں تاجروں ، طلباء، وکلاء اور دیگر مختلف طبقہ ء فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاک آرمی کے متعلق غلیظ زبان استعمال کرنے کی سخت مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ قومی اداروں کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے سخت سزا دی جائے ۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں