خوشاب، گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

منگل 25 فروری 2020 13:55

خوشاب، گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب محمدتنویر قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل محمد سیف مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ممتاز ماہرتعلیم پروفیسر ملک آحمدخان بوڑانہ ، پروفیسر شیخ عبدالطیف ، سئنیر ہیڈماسٹر سلطان سکندرملک ، سئنیر ہیڈماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ، پروفیسرز اور سٹوڈنٹس کے علاوہ مختلف نمائندہ سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

طلباء کے درمیان رسہ کشی ، والی بال ،کرکٹ ،گولہ پھینکنا اور 100 میٹر دوڑ کے شاندار مقابلے ہوئے۔ اس تقریب کی رونق اس وقت اور بھی دوبالا ہوگئی جب صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر محمدسیف سندھی ڈانس پرفارم کرنیوالے طلباء کے ساتھ شامل ہو گئے۔ تقریب کے آخرپر مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرطلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں