صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو کی جانب سے کینسر کے مریض کو علالج کیلئے 5لاکھ روپے فراہم کئے گئے

بدھ 14 جون 2017 17:03

صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو کی جانب سے کینسر کے مریض کو علالج کیلئے 5لاکھ روپے فراہم کئے گئے
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء)صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو کی جانب سے کینسر کے مریض مہراللہ قمبرانی کو علالج کے لئے 5لاکھ روپے فراہم کردیا گیا ۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار ملازم مہراللہ قمبرانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے ۔

(جاری ہے)

اور ان کا علا ج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں جاری ہے ۔ صوبائی وزیرزراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے ان کے علاج کے لئے پانچ لاکھ روپے فراہمی کا اعلان کردیا تھا۔صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی جانب سے فراہم کردہ پانچ لاکھ روپے کی رقم ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کینسر کے مریض مہراللہ قمبرانی کے حوالے کردیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں