ہمارے صوبے کا مستقبل خوشحال و تابناک ہے ،خضدار سبزی منڈی کا فعال ہونا یہاں کے عوام کیلئے خوش قسمتی سے کم نہیں ،ڈائریکٹر مارکیٹ و اکنامکس سید عبدالستار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:25

؂خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر مارکیٹ و اکنامکس سید عبدالستارشاہ نے کہاہے کہ ہمارے صوبے کا مستقبل خوشحال و تابناک ہے ، خضدار سمیت پورا ریجن تجارتی زون کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں ، خضدار سبزی منڈی کا فعال ہونا یہاں کے عوام کے لئے کسی بھی خوش قسمتی سے کم نہیں ہے ، پہلے یہاں کے زمیندروں کی رسائی کراچی تک ممکن تھی تاہم اب خضدار رتو ڈیرو شاہراہ کے لنک ہونے اور خضدار سبزی منڈی کے فعال بننے سے زمینداروں کے پیدوار کی ترسیل اندرونی سندھ اور پنجاب تک ممکن ہوگئی ہے ، سبزی اور تازہ پھلوں کی تجارت کے حوالے سے یہ نہ صرف جھالاوان بلکہ پورے صوبہ و ملک کے لئے باعث مسرت ہے ، ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر مارکیٹ واکنامکس سید عبدالستار شاہ نے گزشتہ روز دورہ خضدار اور سبزی منڈی کے معائنے کے موقع پر مارکیٹ آفیسرز اور زمیندار، کمیشن ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سبزی منڈی خضدارمحمد اسحاق نے ڈائریکٹر مارکیٹ و اکنامکس سید عبدالستارشاہ کو خضدار سبزی منڈی کے متعلق تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی اورکہاکہ خضدار سبزی منڈی نے مختصر مدت میںجس طرح تجارتی پذیرائی حاصل کی ہے اور کاروبار و روزگار کمانے جم نے کا موقع ملا ہے سوہ ہمارے زمیندار، کمیشن ایجنٹس اور کاروبار کرنے والے تمام شعبہ جاتے کے لئے حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے ، اس سبزی منڈی کا فائدہ پورے علاقے کو ہوگا ، مقامی آبادی کو نہ صرف تازہ پھل اور سبزیاں میسر آئیں گی بلکہ اس سے کاروبار وتجارت میں بھی ابھار پیدا ہوگا ۔

بریفنگ دینے کے موقع پر انہوںنے ڈائریکٹر مارکیٹ وا کنامکس سید عبدالستار شاہ کی بھی تعریف کی کہ جنہوںنے ہمیشہ اس سبزی منڈی کی کامیابی اور اسے فعال بنانے میں از خود دلچسپی لی اور اسے حقیقی معنوں میں فعال بنانے میں کردار ادا کیاجو کہ ان کی عوام دوستی اور علاقہ دوستی کا بین ثبوت ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سبزی منڈی خضدار محمد اسحاق ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی فرید اکبر ، ایگری کلچر آفیسر شاہ زمان بلوچ، مارکیٹ منیجر منیراحمد بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس سے قبل جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے رہنمائوں کو بھی ڈائریکٹر مارکیٹ و اکنامک سید عبدالستار شاہ سے ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا ،چیف حاجی محمد نور زہری ،حاجی علی حسن محمد حسنی، ڈاڈا صاحب خان،غلام نبی ودیگر نے ان سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ اکنامکس بلوچستان سید عبدالستار شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان تجارتی لحاذ سے پورے ملک کا مرکز بن چکا ہے ، دوسرے صوبوں کی طرح تازہ سبزی اور فروٹ کی سپلائی بلوچستان سے بڑے پیمانے پر ہورہی ہے ، خضدار میں سبزی منڈی کے فعال ہونے سے اس پورے ریجن میں تجارتی بہاریں آئیں گی ، زمیندار، ماشہ خوار، کمیشن ایجنٹس، ریٹیلرز سمیت روز گارکے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو فائدہ ملے گا ،گواد،ر خضدار، رتوڈیرو شاہراہ کھلنے سے اب بذریعہ خضدار سبزی منڈی بلوچستان کا پھل اور سبزیاں سندھ اور پنجاب تک سپلائی ہورہی ہیڈائریکٹر مارکیٹ اینڈ اکنامکس بلوچستان سید عبدالستار شاہ کا کہنا تھا کہ خضدار میں سبزی منڈی کے فعال ہونے سے زمیندار کا فائدہ ہوا ہے اور انہیں ان کا معاوضہ بروقت مل جاتا ہے ،چھوٹے اور بڑے تمام زمینداروں کا فائدہ ہوا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خضدار سبزی منڈی کے فعال ہونے سے کاروبار اور تجارت میں رونق نظر آگیا ہے ، حکومت ان کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کریگی ، ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی کمیشن ایجنٹس یا ان سے منسلک دیگرکاروبار کرنے والے افراد ہیں ان کو کسی بھی طرح مایوس نہیں کیا جائیگا ان سب کو ان کا حق مل جائیگا ۔خوشی اس بات کی ہے کہ خضدار میں بھی فروٹ اور سبزیوں کی تجارت میں اضافہ ہوگیا ہے ، رتو ڈیرو شاہراہ کھلنے سے اب فروٹ اور سبزیوں کی تجارت میں مذید اضافہ دیکھنے میں آئیگا ،اس کا فائدہ پورے ملک کو ہوجائیگا ،مقامی آبادی بھی روزگار کمانے میں کامیاب ہوجائیگی ۔

اس موقع پر انہوںنے سبزی منڈی میں کاروبار کرنے والے افراد سے ملاقاتی کی ان کے مسائل سنے اور خضدار سبزی و فروٹ منڈی کے احاطہ کا معائنہ کیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں